بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گل نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری کی تردید کردی

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری کی تردید کردی۔

 واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ بات سامنے آئی تھی کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر صوبائی اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے۔

ذرائع وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکم کیا تو وہ عہدہ بھی چھوڑ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان، عثمان بزدار کو کمالیہ کے جلسہ عام سے خطاب کے بعد اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.