پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے فوج سے متعلق بیان کے حوالے سے تفتیش میں مزید ناموں کا انکشاف کر دیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی چینل اور شہباز گل کے بیان سے متعلقہ افراد کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، اب تک 4 افراد پر نظر ہے، کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کی کل عدالت میں پیشی پر مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ شہباز گل کو 9 اگست کو پولیس نے اسلام آباد میں گرفتار کیا تھا، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
گرفتار شہباز گل کے خلاف غداری سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہیں۔
گزشتہ روز عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا، کل پھر کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
Comments are closed.