پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ شہباز گل نے بتایا کہ عمران خان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے، شہباز گل نے بتایا کہ میں بہانا ہوں عمران خان نشانہ ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پرائیویٹ نمبر گاڑیوں میں سادے کپڑوں میں لوگ شہباز گل کو گھسیٹ کر لے گئے، شہباز گل سے ملاقات ہوئی اس پر جسمانی اور ذہنی تشدد کیا گیا۔
مراد سعید نے کہا کہ شہباز گل کو ساری رات سانس کی تکلیف تھی لیکن ڈاکٹر کو نہیں آنے دیا گیا، شہباز گل نے بتایا کہ پرائیویٹ لوگوں کو اسپتال میں بٹھایا گیا، سوال کرتے ہیں عمران خان کھانے میں کیا کھاتا ہے، کس سے ملتا ہے؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کان کھول کر سن لو عمران خان کو کچھ کہنے کی کوشش کی تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
Comments are closed.