hookup Telford Pennsylvania what is hud hookup app hookup Millerton gay hookup apps nz

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گل نے اپنی ہی حکومت کے اہم وزیر کو ن لیگ کا تربیت یافتہ قراردے دیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ہی وزیر اور وزیر اعظم کے اعلان کردہ کارکردگی دکھانے والے ٹاپ ٹین وزرا میں شامل شیخ رشید پہ تنقید کرتے ہوئے انہیں ن لیگ کا تربیت یافتہ قرار دے دیا.

نجی چینل  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شیخ رشید بے نظیر بھٹو پر ذاتی جملے کسنے کی وجہ سے جیل بھی بھگت چکے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان کی نازیبا گفتگو کی صفائی پیش کی اور کہا کہ وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنا زبان پھسل جانے کی وجہ سے تھا ، جیسے انہوں نے زبان پھسل جانے کی وجہ سے جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملا دی تھیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید (ن)  لیگ کے تربیت یافتہ ہیں اور  گالم گلوچ کا کلچر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے شروع کیا لیکن بھگتنا ہمیں پڑ رہا ہے۔

دریں اثنا شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے سوشل میڈیا پر ایک سوال پوچھا ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا تھا کہ “بل گیٹس نا تو وزیراعظم کے ماتحت ہیں اور نا ہی کوئی سیکرٹری ہیں، عمران خان کو مہمان سے عزت سے پیش آنا چاہیے تھا”۔

احسن اقبال کے ٹوئٹ پر شہباز گل نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لیگی رہنما سے

پوچھا کہ “آپ پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھیں کہیں”.

You might also like

Comments are closed.