جمعرات 19؍جمادی الثانی 1444ھ12جنوری 2023ء

شہباز شریف 2روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

وزیر  اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ  دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سمیت دیگر رہنماؤں، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔

یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کے لئے مواقع پیدا کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.