اپوزیشن لیڈر شہباز شریف 14 سال بعد چوہدری برادران سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے ہمراہ خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر، عطا تارڑ بھی چوہدری برادران کے گھر پہنچے ہیں۔
عمران خان کو اقتدار سے نکالنے کے لیے اپوزیشن نے ہر حربہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ن لیگی صدر شہباز شریف 14 سال بعد حکومتی اتحادی ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کر رہے ہیں۔
ن لیگی وفد ملاقات کے دوران ق لیگی قیادت سے اتحادیوں کے سہارے پر کھڑی پی ٹی آئی حکومت کو چلتا کرنے کے لیے ساتھ مانگیں گے۔
گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی جبکہ اس سے قبل آصف علی زرداری بھی ق لیگی قیادت سے حمایت کرنے اور عمران خان سے ناطہ توڑنے کا کہہ چکے ہیں۔
پاکستانی سیاست میں اب کیا ہونے جارہا ہے؟ سیاسی پنڈتوں کی نظریں شہباز شریف اور چوہدری برادران کی اس اہم سیاسی ملاقات پر لگی ہیں۔
Comments are closed.