قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 سے شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل پر اپیلیٹ ٹربیونل میں سماعت ہوئی۔
درخواست گزار شاہد اورکزئی دوسری بار بھی عدالت کے طلب کرنے پر پیش نہ ہوئے جس کے بعد عدالت نے درخواست گزار کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر بحث کرنے کا آخری موقع دے دیا۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ شاہد اورکزئی کل تک رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دلائل دے سکتے ہیں، درخواست گزار عدالت کا وقت ضائع کر رہا ہے۔
رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی کی مصدقہ کاپی اپیل کے ساتھ نہیں لگائی گئی، شاہد اورکزئی حلقے کا ووٹر ہے اور نہ ہی متاثرہ فریق۔
Comments are closed.