قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی۔
شہباز شریف پر بطور وزیر اعلیٰ بہاول پور سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکاری اراضی من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے کا الزام ہے۔
تاہم نیب اعلامیے میں شہباز شریف کا نام نہیں صرف وزیراعلیٰ پنجاب لکھا گیا ہے۔
نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 11 انکوائریز کی منظوری دی گئی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔
نیب اعلامیہ کے مطابق سابق ایم این اے، سابق کمشنر بہاولپور کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران، اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی منطوری دی گئی ہے، سابق ضلعی ناظم نصیر آباد سکندر عمرانی کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔
نیب اعلامیہ کے مطابق سابق سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ کوئٹہ علی احمد مینگل کے خلاف انکوائری کی منطوری دی گئی ہے، پی ایس او کے اہلکاروں، بلوچستان ریونیو اتھارٹی کوئٹہ کے افسران کےخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔
نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر، کمشنر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے، ایم این اے باسط سلطان کے خلاف انکوائری عدم ثبوت کی بنیاد پر بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
Comments are closed.