پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی سے پورا ملک سہم گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت سے مہنگائی کنٹرول ہو رہی ہے نہ ہی ڈالر کنٹرول ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات کے پاس حکومت کی کارکردگی پر کہنے کو کچھ نہیں، شہباز شریف کی کارکردگی سے پورا ملک سہم گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ دینے سے نوجوانوں کے روزگار کے مسائل حل نہیں ہو سکتے، 50 دنوں میں ملک کا بیڑا غرق اور عوام کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام پریشان ہیں اور صنعت کا پہیہ بھی رک گیا۔
Comments are closed.