وزیرداخلہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی پیشکش پر جواب دے دیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف کی بات کا جواب دیتے ہوئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے بات چیت کا آغاز کرنے کا مشورہ دے دیا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ اقتدار کے بھوکوں کے جمعے بازار کو کوئی پذیرائی نہیں مل رہی، عمران خان کو نون لیگ یا پیپلزپارٹی سے کوئی خطرہ نہیں۔
انہوں نے کہا نون لیگ اور شین لیگ کے درمیان مفاہمت اور مزاحمت کی جنگ ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر نے گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں کہا تھا کہ سب کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے، تاکہ عوام کی مشکلات کا مداوا کیا جاسکے۔
Comments are closed.