جمعرات 25؍ربیع الاول 1445ھ12؍اکتوبر 2023ء

شہباز شریف کی طرف سے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کروائی گئی، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر شہباز شریف کی طرف سے کسی بھی ایف آئی آر کے اندراج کی تردید کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ گاڑی روکنے کے واقعے پر ایف آئی آر کے اندراج کی اطلاع ملتے ہی خود شہباز شریف نے پولیس چیف سے رابطہ کیا اور ایف آئی آر ختم کروائی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہباز شریف نے گاڑی روکنے والوں کو گھر بلوایا، تسلی سے ان کی بات سنی اور مسئلہ حل کروایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.