پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف اسلام آباد میں زرداری ہاؤس پہنچ گئے۔
شہباز شریف نے زرداری ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق شہباز شریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق دوران گفتگو وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر شکریہ ادا کیا۔
اعلامیے کے مطابق آصف علی زرداری، پی پی چیئرمین اور شہباز شریف نے دوران گفتگو اتفاق رائے کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس ملاقات میں تینوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان انتخابی اصلاحات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.