بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کیساتھ ملکہ کی آخری رسومات میں کون گیا تھا؟

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات گزشتہ روز ویسٹ منسٹر ایبے میں ادا کی گئیں، جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے تقریباً 500 معززین کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شہباز شریف کے بڑے بیٹے سلیمان شہباز کی اہلیہ نے شرکت کی تھی۔

سلیمان شہباز کی اہلیہ زینب سلیمان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

زینب سلیمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کے ساتھ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں جانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ آخری آرام گاہ منتقل،7دہائیوں پر مشتمل تاریخی عہد کا جذبات اور شان و شوکت کے ساتھ اختتام ہوگیا، شاہی گھرانے کے افراد کی موجودگی میں ونزر کاسل کے کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں آخری رسومات ادا کی گئی۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات گزشتہ روز ویسٹ منسٹر ایبے میں ادا کی گئی تھیں۔

ملکہ کی آخری رسومات میں امریکا، کینیڈا، فرانس سمیت دنیا بھر سے تقریباً 500 معززین نے شرکت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.