پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو نالائقِ اعظم کا ایوارڈ ملنا چاہیے۔
فیصل آباد میں عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے 90 دن میں تباہی مچادی۔
انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیر و تفریح کے وزیر ہیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں اتحادی حکومت کو بری طرح شکست ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ 16، 16 ارب کے ڈاکے ڈالنے والے ملک کو اوپر نہیں لے جاسکتے۔
Comments are closed.