پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب استعفیٰ دے کر نئے الیکشن کا اعلان کردینا چاہیے۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اب ہمارے لائحہ عمل سے زیادہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا لائحہ عمل اہم ہے، جب تک سیاست ٹھیک نہیں ہوگی تب تک معیشت کیسے ٹھیک ہوگی؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ سیاسی ہے جسے سیاسی طریقے سے حل ہونا ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو مشورہ ہے کہ جلد سے جلد نئے الیکشن کا اعلان کرے، بیٹھ کر فریم ورک طے کریں اور الیکشن کمیشن پر بات چیت کی جائے۔
Comments are closed.