مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کل 3 روزہ دورے پر سہ پہر لاہور سے کراچی روانہ ہوں گے۔
ذرائع نے مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے دورۂ کراچی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر نون لیگی رہنما شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو کراچی ایئر پورٹ سے ریلی کی شکل میں لے جایا جائے گا۔
صدر نون لیگ اپنے دورۂ کراچی کے دوران مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
میاں شہباز شریف مسلم لیگ نون سندھ کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔
اس اجلاس میں تنظیمی امور اور مفتاح اسماعیل کے استعفے کا معاملہ زیرِ غور آئے گا۔
مسلم لیگ نون کے صدر و اپوزیشن لیڈر 29 اگست کو پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔
Comments are closed.