شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ کلیئر آگیا جس میں تصدیق ہوئی ہے کہ مرض لوٹ کر نہیں آیا۔
لندن میں شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد کینسر اسپیشلسٹ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے 2 ہفتے قبل لندن پہنچنے کے فوراً بعد کینسر کے ٹیسٹ کرائے تھے۔
شہباز شریف کو ہر سال کینسر کا ٹیسٹ کرانا پڑتا ہے۔ سابق وزیراعظم کی ٹیسٹ رپورٹس معروف کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے دیکھیں۔
ذرائع کے مطابق کینسر سے پاک ہونے کی خوشخبری ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے ویلنگٹن اسپتال سینٹ جانز ووڈ میں شہباز شریف کو سنائی۔
شہباز شریف کو سال 2000ء میں نایاب اور خطرناک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 2003ء میں نیویارک کے سلوئن کیٹرنگ اسپتال میں کئی ماہ تک اس مرض کے سبب زیرِ علاج رہے تھے۔
علاوہ ازیں شہباز شریف کی ریڑھ کی ہڈی کا اسکین آئندہ ہفتے ہارلے اسٹریٹ کے کلینک میں ہوگا۔
شہباز شریف کینسر کے علاوہ اپنے دیگر ٹیسٹ کروانے کے تقریباً 10 روز بعد وطن روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب شہباز شریف لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں کرچکے ہیں جن میں انتخابات سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے نواز شریف سے ایک ملاقات کے بعد بتایا تھا کہ نواز شریف اکتوبر میں پاکستان واپس آئیں گے۔
شہباز شریف نے جی سی ایس ای میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرنے والی ماہ نور سے بھی ملاقات کی تھی۔
جی سی ایس ای میں 34 اے اسٹار لینے والی ماہ نور کو نواز شریف نے لیپ ٹاپ بطور تحفہ پیش کیا تھا۔
Comments are closed.