بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کا نوازشریف سے ٹیلیفون پر رابطہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے  صدر  شہبازشریف نے نوازشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، شہباز شریف نے نوازشریف سے برطانوی ہوم آفس کے فیصلے سے متعلق بات چیت کی۔

اعلامیے کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف کو ہوم آفس کے فیصلے پر قانونی کارروائی سے آگاہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپیل پر فیصلہ ہونے تک نوازشریف برطانیہ میں قانونی طور پر مقیم رہ سکتےہیں۔

 مسلم لیگ ن کے اعلامیے کے مطابق  نواز شریف نے شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلا نے ہوم آفس کے فیصلے کے خلاف اپیل کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.