وزیراعظم شہباز شریف کے ممکنہ اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکمت عملی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو اعتماد کے ووٹ کے عمل میں حصہ لینے سے آئینی طور پر روکا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 22 ارکان قومی اسمبلی کو ایوان میں بھیجا جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اکثریتی فیصلے کی خلاف ورزی پر منحرف ارکان کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع ہوگی۔
Comments are closed.