بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کا ملک میں شفاف الیکشن کرانے کا مطالبہ

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بار پھر ملک میں شفاف الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا، اُن کا کہنا ہے کہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی ہے۔

لاہور میں مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کرکے اُن کی عیات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبار شریف کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، مہنگائی کے خلاف ہرصورت مارچ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی نے تباہی مچائی ہوئی ہے، اسپتالوں میں بستر نہیں مل رہے، حکومت غفلت کی نیند سورہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ فضل الرحمان سے ملکی صورت حال اور پی ڈی ایم پر بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فوراً شفاف انتخابات کروائے جائیں۔

اس موقع پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنے اہداف کے حصول کے لیے سنجیدہ اورمتحرک ہے، ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔ ملک میں فوری الیکشن کی ضرورت ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ 14 اکتوبرکو مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا 16 اکتوبر کو فیصل آباد اور 31 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان میں جلسہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.