ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

شہباز شریف کا سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔

سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق گفتگو کے دوران وزیراعظم نے سراج الحق کو عید کی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہم اکٹھے ہوں…

امیر جماعت اسلام سراج الحق نے کہا کہ بطور وزیر اعظم آپ کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ سیاسی بحران کا حل نکالیں۔

جواب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ سے ملاقات کے بعد اتحادی جماعتوں سے مشاورت کررہا ہوں، 26 اپریل کواتحادی جماعتوں کا اجلاس بلایا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کیا۔

وزیراعظم نے سردار اختر مینگل، چوہدری شجاعت حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر اور شاہ اویس نورانی کو بھی فون کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں صوبائی گورنرز کو بھی ٹیلیفون پر عید کی مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، خیبر پختونخوا اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کو بھی ٹیلیفون کیا اور عید کی مبارک باد دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.