مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے پی ٹی آئی ترین گروپ کے رہنما جہانگیر ترین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی طبیعت کی ناسازی باعثِ تشویش ہے۔
انہوں نے اپیل کہ اہلِ وطن جہانگیر ترین سمیت سب مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ جہانگیر ترین جلد صحت یاب ہوں، دعا ہے کہ ان کے اہلِ خانہ کو پریشانی و غم سے نجات ملے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی ترین گروپ کے رہنما جہانگیر ترین آج اپنے میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن روانہ ہوئے ہیں۔
جہانگیر ترین طبیعت خراب ہونے کے باعث 1 ہفتے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج رہے ہیں۔
پی ٹی آئی ترین گروپ کے رہنما اب 1 ہفتے لندن میں رہیں گے جہاں وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔
Comments are closed.