وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر ملکی سیاست میں مزید تیزی آگئی، پاکستان مسلم لیگ ن نے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دے دیا۔
شہباز شریف کے عشائیے سے قبل اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک عدم اعتماد کے لئے رابطوں پر اظہار اطمینان کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں سے جاری بات چیت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا، اپوزیشن رہنماؤں نے قائد حذب اختلاف شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ شہباز شریف جو فیصلہ کریں گے، ہم قبول کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں آصف علی زرداری، بلال بھٹو ،مولانافضل الرحمان،ایمل ولی خان شریک ہوئے۔
جمعیت علماء اسلام کے اکرم خان درانی، مولانا عبدالغفور حیدری، اسعد محمود، صلاح الدین ایوبی بھی عشائیے میں شریک تھے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، ایاز صادق، رانا ثناء اللّٰہ، رانا تنویر بھی عشائیے میں موجود تھے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف،خواجہ سعد رفیق،احسن اقبال،احمد ملک عشائیے میں شریک تھے، قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
دیگر جماعتوں کے رہنما امیر حیدرخان ہوتی، محسن داوڑ، اویس نورانی، حافظ عبدالکریم بھی عشائیے میں شرکت کی۔
Comments are closed.