بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کا اسلام آباد میٹرو 5 روز میں چلانے کا حکم

وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو پانچ روز میں چلانے کا حکم دے دیا۔

نومنتخب وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس حوالے سے وزارت داخلہ، کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

اسلام آباد میٹرو بس سروس نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک جاتی ہے۔

میٹرو بس پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک 4 سال سے زیر التواء ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.