بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کانفرنس آف پارٹیز 27 کے نائب صدر مقرر

اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل کے حل سے متعلق عالمی تنظیم کانفرنس آف پارٹیز 27 (سی او پی) نے شہباز شریف کو اپنا نائب صدر بنانے کا اعلان کر دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف موسمیاتی تبدیلیوں اور مسائل کے حل سے متعلق عالمی تنظیم کے نائب صدر ہوں گے۔

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق اقوامِ متحدہ کے 195 ممالک میں سے پاکستان کو یہ اعزاز ملا ہے، سی او پی 27 کی صدارت مصر کے پاس ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے

وزیرِ اعظم آفس نے یہ بھی بتایا ہے کہ کانفرنس آف پارٹیز کی نائب صدارت ملنا پاکستان کے لیے بڑا عالمی اعزاز ہے۔

مصر کے صدر السیسی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سی او پی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت بھی دی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ اعظم ناروے اور مصری صدر گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.