بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف نے FIA کی منی لانڈرنگ تحقیقات چیلنج کر دیں

مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیں۔

شہباز شریف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالتِ عالیہ سے ایف آئی اے کی تحقیقات کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ سے شہباز شریف نے درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکنے کی استدعا کی ہے۔

شہباز شریف کی وکلا ٹیم کا کہنا ہے کہ اب ایف آئی اے مکر گئی ہے کہ انھیں اس کا جواب نہیں ملا۔

درخواست میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو فریق بنایا گیا ہے۔

شہباز شریف نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی اے نے بد نیتی پر تحقیقات شروع کیں، ان تحقیقات میں اب تک کوئی بے نامی اکاؤنٹ سامنے نہیں آیا ہے۔

درخواست میں شہباز شریف کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا کیس احتساب عدالت میں زیرِ  سماعت ہے، 1 ہی الزام پر 2 کیس نہیں بنائے جا سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.