قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے الیکشن کمیشن میں دو ارکان کی تقرری کے لیے وزیراعظم عمران خان کے خط کا جواب دے دیا۔ ممبر پنجاب کے لیے چھ اور ممبر خیبر پختون خوا کے لیے تین نئے نام پیش کر دیے۔
ممبر پنجاب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ طارق افتخار، جسٹس ریٹائرڈ مشتاق احمد، محمد جاوید انور اور عرفان قادر کے نام شامل کیے گئے ہیں جبکہ ممبر خیبر پختون خوا کے لیے سید افسر شاہ، سردار حسین شاہ اور سہیل الطاف کے ناموں کو شامل کیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے یاد دلایا کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے لیے وزیراعظم کی قائد حزب اختلاف سے سنجیدہ، مخلصانہ اور حقیقی مشاورت ضروری ہے۔
Comments are closed.