hookup by tinder hookup lynchburg va hookup Mansfield Center my senior hookup reviews hookup Mount Ephraim

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد اور حکومت کو ہٹانے کی وجوہات بتادیں

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد اور حکومت کو ہٹانے کی وجوہات بتادیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد عوام کامطالبہ ہے، اپوزیشن عوام کے فیصلے پر عمل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانے کے لیے تحریک عدم اعتماد ہی راستہ ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ معیشت بحالی، عوام کو مہنگائی سے نجات، ریلیف دینے کے لئے حکومت کو ہٹانا لازم ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ لینڈ مائنز صاف کرنا پڑیں گی جو موجودہ حکومت نے معیشت اور ملک کی بنیادوں میں بچھائی ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی عوام کی برداشت سے باہر ہے، وہ ظالم حکومت سے نجات چاہتے ہیں، جس سے نجات دلانے کے لئے موجودہ حکومت سے نجات شرط اول ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، اس کی غلط پالیسیز اور فیصلے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گالیاں تحریک عدم اعتماد کا راستہ نہیں روک سکتیں، رویہ گھبراہٹ کا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں عمران نیازی مزید گھبرائیں گے اور قوم کی گھبراہٹ کم ہوتی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.