پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے سے زائد اضافہ مسترد کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی مہنگائی سے عوام کی زندگیاں چھیننے کے بجائے مستعفی ہوجائیں۔
اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ چار سال میں ثابت ہوا کہ حکومت کے پاس صرف مہنگائی اور کرپشن پلان ہے، اس حکومت سے نجات سے ہی عوام کو ریلیف ملے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف تو نہیں مل سکا، صرف تکلیف در تکلیف کا سلسلہ جاری ہے، ایسی نکمی اور نااہل ترین، کرپٹ حکومت کا خاتمہ ہی عوام کے ریلیف کا واحد ذریعہ ہے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عمران نیازی ہر روز مہنگائی کی بجلی عوام پر گراتے ہیں، پٹرول بم گرانےکی تیار ی ہے، تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عوام کو اس ظالم حکومت سے نجات دلائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ غریب دشمن حکومت ہر روز مہنگائی کا حکم جاری کرتی ہے، اب عوام کی طرف سے ان پر عدم اعتماد کا حکم جاری کرنے کا وقت آگیا ہے۔
Comments are closed.