وزیر اعظم شہباز شریف عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے۔
شہبازشریف نے مدینہ منورہ اور جدہ میں دو دن گزارے، جہاں انہوں نے دو مرتبہ روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم پر حاضری دی۔
وزیر اعظم نے ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے، جمۃ الوداع کی نماز مسجد نبوی میں ادا کی۔
شہباز شریف نے ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، اس موقع پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں شریک تھیں۔
Comments are closed.