بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف سے مولانا، MQM وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر اور امین الحق شامل تھے،ملاقات میں قائدین نے سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر مشاورت کی۔

خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کو کل شام 5بجے ملاقات کی دعوت دی ہے، اپوزیشن قائدین اور ایم کیو ایم میں ملاقات کل پارلیمنٹ لاجز میں ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ شہباز شریف اور فضل الرحمٰن کے ہمراہ پارٹی وفود کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کا وفد شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگیا جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات جاری رہی۔

ایم کیو ایم وفد کی روانگی کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات جاری ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت بھی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.