کراچی کے دورے پر آئے ہوئے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سے کسان متحدہ محاذ سندھ بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ نون کے مطابق اس موقع پر شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ کسان کی خوش حالی کے بغیر ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر نہیں چلایا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کسانوں اور زراعت کے لیے ٹھوس، حقیقت پسندانہ اور عملی اقدامات کیئے ہیں۔
صدر مسلم لیگ نون نے کہا کہ کسانوں کو ہم نے زرعی ٹیوب ویل کے لیے بجلی اور کھادوں پر سبسڈی اور بلا سود قرض دیئے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ زراعت کو ترقی دیئے بغیر ملکی معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی۔
میاں شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ زراعت کے لیے بھی موجودہ حکومت کے 3 سال تباہ کن ثابت ہوئے۔
Comments are closed.