سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف جلد وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔
ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے سیلیکٹڈ تھے اب سابق وزیراعظم ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بحران میں ڈال دیا گیا ہے، کسی کو نہیں پتہ آج اسمبلی ہے؟ کابینہ ہے یا نہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں فیصلہ سازی ہونی ہے یا نہیں کسی کو علم نہیں۔
سابق گورنر سندھ نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کس چیز کی مبارکباد دے رہے ہیں؟ آپ ہار چکے ہیں۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے فواد چوہدری وزیر قانون بن گئے، اسپیکر بھی ساتھ دینے کے لیے تیار نہیں ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ فتح اپوزیشن کی ہوگی شہباز شریف جلد وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔
Comments are closed.