وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ نون کے صدر محمد شہباز شریف کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں عاصم سوری نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ایف آئی اے نے عاصم سوری نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، عاصم سوری ایک نجی بینک کا وائس پریزیڈنٹ اور ہیڈ آف کمپلائنس ہے۔
عاصم سوری پر الزام ہے کہ وہ بینکرز اور گواہان پر بیان بدلنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.