وزیرِ اعظم شہباز شریف 18 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے بانی رہنما، میاں محمد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف 17 ستمبر کو لندن روانہ ہوں گے اور 18 ستمبر کو اپنے بڑے بھائی سے ملاقات کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ کے 3 اہم ارکان کا بھی لندن جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف سیاسی و معاشی صورتِ حال پر نواز شریف کو بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف لندن دورے کے دوران ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں بھی شریک ہوں گے۔
Comments are closed.