پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ شہباز شریف انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کے پاس نہیں جاتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا۔
قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ لوگ اپنے محسن کو پہچانیں، ن لیگ کی قیادت پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ آج اس پنڈال میں وہ بزرگ بھی ہیں، جنھوں نے پاکستان بنتے ہوئے دیکھا، لاکھوں لوگ مملکت خداد کے لیے بھارت سے پیدل سفر کرکے آئے، آج ہمیں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ لوگ 16 ماہ کی کارکردگی کا پوچھتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ خودکشی کر لیں گے مگرآئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے خودکشی تو نہیں کی مگر عوام کو خود کشی کرنے پر مجبور کر دیا۔
Comments are closed.