funny will send nudes in 20 minutes no hookups charlotte hookup bars 4 foot by 8 foot solar panel hookup edelman hookup hookup lynchburg va boyne tannum hookup rules

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز اور حمزہ کی ضمانت پر فواد چوہدری کا تبصرہ

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت میں ہونے والی توسیع پر تبصرہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں ان اکاؤنٹس کی تفصیل دیکھیں تو یہ ہوشربا کرپشن کیسز میں سے صرف یہ 1 کیس ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے آج عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا ہے۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ آگے بڑھیں، کیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہر وقت احتساب احتساب میں لگی رہتی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے آج عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا ہے، ایف آئی اے نے 11 ماہ پہلے شہباز شریف پر کیس بنایا تھا۔

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ لاہور کی بینکنگ کورٹ نے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.