بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز اور بلاول نے اصلاحات کا ایک لفظ نہیں پڑھا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے الیکشن اصلاحات اور پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کا ایک لفظ نہیں پڑھا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ تجاویز کیا ہیں، اپوزیشن کا ایک ہی رول ہے کہ حکومت مخالف شیطان سے بھی اتحاد ہوجائے تو کرنا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ پاکستان کی قیادت کے خواہشمند ہیں جن کے اپنے فیصلے بھی اور لوگ کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.