بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز، حمزہ کے ریفرنسز کی سماعت ملتوی

لاہور کی احتساب عدالت میں وکلاء ہڑتال کے باعث حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بریت کی درخواست پر دلائل نہ ہو سکے، عدالت نے شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت بھی 24 فروری تک ملتوی کردی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے مسلم لیگ نون کے صدر محمد شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنسز پر سماعت کی۔

شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنس جبکہ حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حاضر ی لگوائی، لیگی رہنماؤں کے وکیل امجد پرویز نے مؤقف اختیار کیا کہ وکلاء کی ہڑتال ہے، اس لیے سماعت نہ کی جائے۔

دوران سماعت عدالت سے شہباز شریف نے لمبی تاریخ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 18 فروری سے شروع ہو رہا ہے، عدالت لمبی تاریخ دے، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ حاضری معافی کی درخواست دے دیں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں اپنی موجودگی میں گواہوں کی جرح سننا چاہتا ہوں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ سے متعلقہ یہ گواہ نہیں ہیں۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی اور آشیانہ ریفرنس میں بھی ایک گواہ کے بیان کے بعد سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.