بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز، حمزہ احتساب عدالت میں آج پیش نہیں ہونگے

لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نیب ریفرنسز کی آج ہونے والی سماعت میں پیش نہیں ہونگے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف نیب کے 2 ریفرنسز اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر آج سماعت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، شہباز شریف کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مل چکا ہے۔

آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر عدالت نے ان کے وکلاء کو دلائل کیلئےطلب کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.