وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے 5 ایف آئی اے افسران کے تبادلے منسوخ کر دیئے ہیں۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے افسران کے تبادلے کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے استعفیٰ دینے کے بعد ڈی جی ایف آئی اے نے معروف اور اہم ترین کیسوں جن میں شوگر اور منی لانڈرنگ کے کیس بھی شامل ہیں، کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے افسران کو ایک روز قبل تبدیل کر دیا گیا تھا۔
جن افسران کے تبادلے منسوخ کئے گئے ان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زوار احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیراز عمر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا فیصل منیر کے نام شامل ہیں۔
Comments are closed.