بنگلادیش کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے مطابق شکیب الحسن ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور انہیں فِٹ ہونے کے لیے تین ہفتے درکار ہیں۔
چیف فزیشن بی سی بی کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شکیب الحسن انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوئے تھے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ہوں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.