بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
شکیب الحسن نے ورلڈکپ سپر 12 کے تیسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے ہیں، انہوں نے شاہد آفریدی کا 39 وکٹوں کا ریکارڈ توڑا۔
شکیب نے 2 اوورز میں 6 رنز کے عوض 2 سری لنکن بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یوں وہ 41 وکٹوں کے ساتھ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو میدان بدر کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کے شاہد آفریدی 39 وکٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ سری لنکا کے لاستھ ملنگا 38 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
Comments are closed.