جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

شکیب الحسن نے بھارتی کپتان کی موجودگی میں امپائر سے کیا گفتگو کی؟

بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے بارش کے باعث رکنے والے میچ کے دوران بھارتی کپتان کی موجودگی میں گراؤنڈ میں امپائر سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شکیب الحسن سےصحافی نے سوال پوچھا کہ کیا آپ نے واقعی بارش کے بعد کھیلنے کی کوشش نہیں کی؟، جس پر انہوں نے کہا کہ کیا ہمارے پاس کوئی آپشن تھا؟

صحافی نے بنگلادیشی کپتان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی؟ جس پر شکیب الحسن نے جواب دیا، ’کسے سمجھانے کی‘۔صحافی نےکہا ’روہت شرما اور امپائرز کو‘، جس پر بنگلادیشی کپتان نے جواب دیا کہ ’کیا مجھ میں امپائر کو قائل کرنے کی صلاحیت ہے؟‘۔

اس دوران صحافی نے عجیب سوال کیا کہ آپ امپائر سےبنگلا دیش کے دریاؤں پر بحث کر رہے تھے۔

صحافی کی یہ بات شکیب الحسن کے بالکل بھی سمجھ میں نہ آئی اور وہ حیرانی کا اظہار کرتے رہےجس کے بعد صحافی نے کہا کہ آپ گراؤنڈ میں کس چیز سے متعلق بات کر رہے تھے۔

شکیب الحسن نے صحافی کو بتایا کہ امپائر نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو بلا کر ہدف، اوورز اور قوانین سے متعلق بتایا۔

صحافی نے شکیب الحسن سے مزید پوچھا کہ آپ نے تمام چیزیں مان لیں جس پر انہیں کپتان نے جواب دیا کہ ’ہاں‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے 185 رنز کے ہدف کا بنگلادیش نے جارحانہ انداز میں تعاقب شروع کیا تھا تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا جس کے باعث اوورز اورہدف میں تبدیلی کی گئی تھی۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر نور الحسن نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ویرات کوہلی پر فیک فیلڈنگ کا الزام لگا دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے اس اہم میچ میں دلچسپ مقابلے بعد بھارت نے بنگلادیش کو 5 رنز سے ہرادیا تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.