بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شکست کے بعد حسن علی نے شاداب کا حوصلہ کیسے بُلند کیا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شکست کے بعد حسن علی نے شاداب خان کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حسن علی نے اپنی اور شاداب خان کی تصویر شیئر کی جس میں گراؤنڈ میں موجود شاداب خان اُداس نظر آرہے ہیں۔

حسن علی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کپتان کا جیتنا یا ہارنا گیم کا حصہ ہے۔‘

اُنہوں نے دوست شاداب خان کا حوصلہ بُلند کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج آپ کو کھیلتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا لگا، ہمیں آپ کی پشت پناہی ملی۔‘

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز کے چھکوں کی بارش کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بھی چھکے برسائے لیکن سلطانز کے بولرز نے اپنی ٹیم کو 20 رنز سے فتح دلوائی۔

کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ اور رائلی روسو کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 218 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں یونائیٹڈ کی ٹیم 197 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مردِ بحران ثابت ہوئے جنہوں نے دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کے باوجود اپنی جارحانہ اننگز جاری رکھی۔

یونائیٹڈ کے کپتان نے ٹم ڈیوڈ اور رائیلی روسو کی اننگز کا جواب دیتے ہوئے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 5 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.