خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں پارٹی کو شکست کیوں ہوئی، اس صورتِ حال پر غور کرنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان نے خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں وہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر وزیرِ اعظم عمران خان کو بریف کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان وزیرِ اعظم عمران خان کو رپورٹ دیں گے کہ الیکشن میں کہاں کہاں اور کیوں شکست ہوئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی جانب سے وزیرِ اعظم کو وجوہات بتائی جائیں گی کہ وزیروں کو اپنے حلقوں میں شکست کیوں ہوئی؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ساتھ نہ دینے والے ارکانِ پارلیمنٹ اور سینئر رہنماؤں کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم عمران خان اگلے مرحلے کی حکمتِ عملی کے لیے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کو گائیڈ لائنز بھی دیں گے۔
Comments are closed.