اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

شکار پور: منشیات مقدمے میں مجرم کو 14 سال قید، جرمانے کی سزا

شکارپور کی مقامی عدالت نے منشیات مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

فرسٹ ایڈیشنل سیشن اینڈ ماڈل کورٹ شکار پور کے جج طارق بھٹی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

مقامی عدالت نے مجرم کو 4 لاکھ جرمانے کی سزا دی ہے، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.