اتوار 28؍ربیع الاوّل 1445ھ15؍اکتوبر 2023ء

شکارپور: ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن

شکارپور کے کچے میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے  پولیس اور رینجرز کا ڈی آئی جی لاڑکانہ کی سربراہی میں آپریشن جاری ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مزید 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل  کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 24 مشتبہ افراد سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو 4 روز قبل کوٹ شاہو پولیس چوکی سے اغواء کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.