سندھ کے شہر دادو میں شوہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بیوہ خاتون نے ڈی آئی جی کی گاڑی روکنے کی کوشش کی، مگر ڈی آئی جی حیدر آباد نے گاڑی نہیں روکی۔
خاتون گاڑی کے پیچھے دوڑتی رہی اور آوازیں دیتی رہی، لیکن ڈی آئی جی اور اس کے پروٹوکول نے گاڑی نہیں روکی، خاتون کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جارہا۔
مقتول کی بیوہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے باہر ڈی آئی جی کے نکلنے کا انتظار کر رہی تھی۔
گاڑی جیسے ہی نکلی تو خاتون نے ڈی آئی جی کو آوازیں دیں اور دور تک گاڑی کے پیچھے بھاگتی رہی، لیکن نہ ڈی آئی جی کی گاڑی رکی نہ ہی پروٹوکول کی کوئی گاڑی رک سکی۔
اس دوران خاتون روتی رہی ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ قبل اس کے خاوند محمد خان کو قتل کیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے، پھر بھی گرفتار نہیں کیے جارہے۔
Comments are closed.