پڑوسی ملک بھارت میں ایک شخص نے اپنی حاملہ بیوی کو ٹوائلٹ کی صفائی کا مائع پینے پر مجبور کیا جسے پینے کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں ایک حاملہ خاتون بدھ 27 اپریل کو اس وقت چل بسی جب اس کے شوہر نے اسے ٹوائلٹ صاف کرنے والا تیزاب پینے پر مجبور کیا۔
پولیس نے بتایا کہ شوہر ترون نے متوفی کلیانی سے تقریباً چار سال قبل شادی کی تھی، تین ماہ قبل جب کلیانی حاملہ ہوئی تو ترون نے اسے یہ کہتے ہوئے ہراساں کرنا شروع کر دیا کہ وہ اچھی نہیں ہے۔
پولیس نے کہا کہ اس نے اس کے گھر والوں سے مزید جہیز کی رقم حاصل کرنے کے لیے اسے تنگ کرنا بھی شروع کر دیا۔
منگل کو ان کے درمیان جھگڑے کے بعد، ترون نے مبینہ طور پر اہلیہ کو ٹوائلٹ کی صفائی کا مائع پینے پر مجبور کیا، وہ بہت بیمار پڑ گئی اور اس کے گھر والے اسے علاج کے لیے نظام آباد کے سرکاری اسپتال لے گئے۔
تاہم علاج کے دوران بدھ کو خاتون کی موت ہوگئی، خاتون کے رشتہ داروں نے ترون اور اس کے خاندان کے خلاف شکایت درج کرائی اور الزام لگایا کہ انہوں نے اسے اضافی جہیز کے لیے ہراساں کیا اور اسے ٹوائلٹ کی صفائی کا مائع کھانے پر مجبور کر کے قتل کر دیا۔
دوسری جانب ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
Comments are closed.